ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرکپتان محمد رضوان سمیت سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پراتفاق کیا گیا ہے، کپتان محمد رضوان کے آرام کرنےکی صورت میں شاداب خان کوقیادت سوپنے پرغورکیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں نئی ٹیم نیا کپتان لانے کی خبریں گردش کررہی ہیں، قومی اسکواڈ میں 8 سے9 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے، شاہین آفریدی، بابر اعظم، حارث روف، فخر زمان، ڈراپ ہونگے۔
امام الحق، طیب طاہر، کامران غلام ڈراپ ہوں گے، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفات منہاس ٹیم کا حصہ ہونگے،عرفان خان نیازی ٹیم کا حصہ ہونگے، زمان خان، محمد وسیم، عباس آفریدی، جہانداد خان کوموقع مل سکتا ہے۔
آغا سلمان، ابرار احمد اور عمیر بن یوسف موقع مل سکتا ہے، نئے کھلاڑیوں میں حسن نواز، علی رضا، عبدالصمد شامل ہونگے۔
چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرچیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سلیکٹرز سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے سلیکٹرزکو مستقبل کو دیکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم تیارکرنےکی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرزنے اکیڈمی میں سرجوڑلیے، نئےکھلاڑیوں کو آزمانے پراتفاق کیا گیا۔ دورہ نیوزی لینڈ میں 8 سے 9 کھلاڑیوں کوآزمایا جائے گا۔
قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔