سالانہ بروکر ایوارڈز 2023 میں ایون اینڈ ٹریسل عمار کی پہلی پوزیشن، برج خلیفہ کو روشن کر دیا گیا

Aeon & Trisl Emmar, Property and real estate develops in Dubai, United Arab Emirates, UAE, Annual Broker Award , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سالانہ بروکر ایوارڈز 2023 میں ایون اینڈ ٹریسل عمارنے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ایون اینڈ ٹریسل Aeon & Trisl کی شاندار کامیابی کے اعزاز میں برج خلیفہ روشن کر دیا گیا۔

ایون اینڈ ٹریسل ایک ملٹی نیشنل  رئیل اسٹیٹ ادارہ ہےجس کاہیڈکواٹر متحدہ عرب امارات میں ہےاور  باقی دفاتر برطانیہ اور پاکستان میں ہیں۔ ایون اینڈ ٹریسل نے حال ہی میں ہونے والے سالانہ بروکر ایوارڈز ا قابل فخر  پرفارمنس کے ساتھ  اپنے نام کیا ۔

ایون اینڈ ٹریسل  گروپ کے سی ای او  سلیم کارساز کی متحرک قیادت میں کمپنی نے ارمانی ہوٹل دبئی میں 28 فروری 2024 کو منعقدہ سالانہ بروکر ایوارڈز 2023 میںEmaarپراپرٹیز کی جانب سے  نمبر 1 پوزیشن کا ایوارڈ حاصل کرنے کا جشن منا یا ۔

عمار  Emaar خطے اور دنیا میں سب سے زیادہ قابل قدر، قابل تعریف اور قابل اعتماد ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز میں سے ایک ہے،نمائش میں Aeon & Trisl کی شاندار کامیابیوں کو عالمی شہرت یافتہ آئکن برج خلیفہ پر دکھایا گیا ،ویژنری صنعتکار سلیم کارسا نے تمام توقعات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر 1 پوزیشن حاصل کرنے میں ٹیم کی  قیادت کی۔

ایون اینڈ ٹریسل   Aeon & Trisl  کے دبئی میں چیف آپریٹنگ آفیسر  بابر شاہ ہیں جو اپنے تجربے، کاروباری مہارتوں اور بہترین کارکردگی کے لیے ثابت قدم عزم کے ساتھ کمپنی کی کارکردگی اور وژن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایون ٹریسل  Aeon & Trisl کا یہ تاریخی کارنامہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سلیم کارساز اور ان کی ٹیم انڈسٹری کے معیاروں کے ازسر نو تعارف اور کلائنٹس کو بے مثال  خدمات فراہم کرنے کے اپنے عزم میں ثابت قدمی، دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور صارفین کے اطمینان پر غیر متزلزل توجہ کے ساتھ  رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔