پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج کی کال پر چند شہروں میں مظاہرے، لاہور میں چھ گرفتار

پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج کی کال پر چند شہروں میں مظاہرے، لاہور میں چھ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کی جانب سے  ملک گیر احتجاج کی کال پر لاہور میں ہونے والے "مرکزی احتجاج" کے شرکا کو لاہور پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کی پارکنگ مین بند کر کے دروازے کو تالا لگا دیا۔ لاہور میں بلا اجازت احتجاج کے دوران ایک مقامی رہنما شہزاد فاروق سمیت 6 کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ لاہورمیں احتجاج کرنے والے جن وکلاء کو پارکنگ ایریا میں بند کرکے تالا لگا دیا گیا تھا وہ  بعد ازاں از خود منتشر ہو گئے۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کے عام انتحابات میں مبینہ دھاندلی کا دعویٰ کرتے ہوئے پہلے 18 فروری کو  ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، دوسری مرتبہ  آج 2 مارچ بروز ہفتہ کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ دونوں مرتبہ عوام نے عمومی  طور پر اس احتجاج کی کال کو نظر انداز کیا اور صرف کچھ شہروں میں چند  لیڈر اور کارکن ہی مخصوص مقامات پر مظاہرہ کرنے کے لئے آئے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان کےبعد اسلام آباد اور لاہورمیں سیکیورٹی سخت کردی تھی اور وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔

اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ہفتہ کے روز پی ٹی آئی کی کال پر راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، چکوال، سکھر، بدین، ٹھٹہ، عمر کوٹ,حیدرآباد، دھابیجی (سندھ)، لیہ، کراچی (سندھ)، خانیوال، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ  میں مظاہرے کیے گئے۔اس کے علاوہ بہاولپور، گجرات، گوجرانوالا، چشتیاں، وہاڑی، لودھراں،  اور لکی مروت میں بھی تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہرے کیے.

پشاور میں مظاہرہ منسوخ

پشاور میں پی ٹی آئی کا مظاہرہ منسوخ کردیا گیا، پی ٹی آئی کا اس حوالے سے کیہ عذر سامنے آیا ہے کہ ضلعی صدور حلف برداری میں بھی مصروف ہیں۔ شیرعلی ارباب کے مطابق پارٹی کے صوبائی صدر نے احتجاج منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔