ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نئی ون ڈے رینکنگ  ، بابراعظم اور کوہلی میں سے کون آگے ؟

 نئی ون ڈے رینکنگ  ، بابراعظم اور کوہلی میں سے کون آگے ؟
کیپشن: ICC One Day Ranking.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے،بلے بازوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ  بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور روہت شرما  تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے فخر زمان نویں پوزیشن پر برقرار ہیں، پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

باؤلرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا نمبر ہےجبکہ افغانستان کے راشد خان چار درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

 ICC ٹیسٹ رینکنگ  میں آسٹریلیا کے باؤلر اور بلے باز کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے۔ پاکستان کے شاہین آفریدی کا رینکنگ میں 14 واں نمبر ہے جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor