پی ٹی آئی اراکین نے منحرف ساتھیوں کی پٹائی کردی

پی ٹی آئی اراکین نے منحرف ساتھیوں کی پٹائی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران  پی ٹی آئی اراکین نے اپنی جماعت میں بغاوت کرنے والوں کی پٹائی کردی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے تین باغی ارکان کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو ایوان میں پہنچے اور حاضری لگائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا جس پر پی ٹی آئی اراکین آگ بگولہ ہوگئے۔

سندھ اسمبلی میں باغی ارکان کے آنے پر پی ٹی آئی کے پہلے سے موجود اراکین نے شور شرابا شروع کردیا اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، پی ٹی آئی اراکین نے باغی اراکین کی خوب پٹائی کی جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی انہیں بچانے کیلئے آگے بڑھے تو پی ٹی آئی اورپی پی پی کے ارکان اسمبلی بھی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ایوان میں ہلڑ بازی کے بعد اسپیکر نےاجلاس کل تک ملتوی کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کا الزام ہے کہ  تینوں ارکان کوپیپلزپارٹی نے اغواء کیا  ،جس پر اسلم ابڑو نےا غواء کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ضمیرکے مطابق ووٹ دینے کا اعلان کیا، ضمیر یہ کہتا ہے کہ ووٹ ان کو نہیں دیں گے، اظہار رائے کا سب کو حق ہے۔

پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے اسلم ابڑو نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈھائی برس گورنر کے سامنے چلّاتا رہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام کریں، ہمارا کوئی وفاقی وزیر دیہی سندھ میں نہیں آیا، ہمارے ناموں تک کا انہیں علم نہیں ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer