ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

نامور اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ وماڈل رحمت اجمل جلد ازدواجی  زندگی کا آغاز کرنے والی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مؑعروف اداکارہ نےفیس بک کے ماتحت چلنے والی تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سے آگاہ کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rehmat Ajmal (@rehmatajmal)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں رحمت اجمل کو زرد رنگ کے مایوں کے لباس میں مسکراتے چہرے پر ابٹن لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رحمت اجمل  کے  والد  بیٹی کی زندگی کے اہم دن کے موقعے پر  ان سے پیار کا اظہار کررہے ہیں۔اداکارہ نے اپنی مایوں کے لیے پیلے اور قرمزی رنگ کے لہنگے میں نو میک اپ لک کا انتخاب کیا،جبکہ اداکارہ تمام تصاویر میں خوشگوار موڈ کے ساتھ مایوں کی تقریب انجوائے کرتی دیکھی جاسکتی ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Rehmat Ajmal (@rehmatajmal)

یاد رہے کہ اداکا رحمت اجمل نے گزشتہ برس خاموشی سے منگنی کرلی تھی، نجی ڈرامہ چینل  کے ڈرامے سے مقبولیت پانے والی رحمت اجمل  نےایک سادہ سی تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی تھی۔
 
 
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer