ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاج کرنیوالے ہوجائیں خبردار، پنجاب رینجرز نے بڑا فیصلہ کرلیا

احتجاج کرنیوالے ہوجائیں خبردار، پنجاب رینجرز نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (عرفان ملک) احتجاج کرنے والے ہوجائیں خبردار، پنجاب رینجرز نے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک لبیک کے احتجاج کے دوران رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا تھا، چند مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تو رینجرز کے اہلکار بھی اس میں زخمی ہوئے، اس کے بعد رینجرز کے اینٹی رائٹ یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، رینجرز اینٹی رائٹ فورس کا استعمال احتجاج کے نام پر املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کیا جائے گا۔

رینجرز اینٹی رائٹ فورس حکومت کے احکامات کے تحت کام کرے گی، اس سے قبل پولیس میں بھی اینٹی رائٹ فورس قائم ہے، اس لئے رینجرز نے پولیس سے مدد مانگ لی ہے، رینجرز اینٹی رائٹ فورس کو پولیس فورس کے ٹرینز ہی تربیت فراہم کریں گے، پولیس کے اینٹی رائٹ یونٹ کے زیر استعمال ہتھیاروں کو بھی رینجرز کے اینٹی رائٹ یونٹ میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے شہر کے گنجان آباد مخصوص کرائم ہاٹ سپاٹ علاقوں میں موثر پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے ذریعے جرائم پر قابو پانے کے لئے موٹر سائیکلز پر مشتمل ابابیل فورس متعارف کروا دی ۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگرنے بتایا ہے کہ لاہور پولیس نے خالصتا" اپنے وسائل سے ابتدائی طور پر 20 ہنڈا-125موٹر سائیکلز اور 40 جوانوں پر مشتمل ابابیل سکواڈ تشکیل دیا،جسے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں کرائم کنٹرول کرنے کی خصوصی تربیت بھی دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer