زین مدنی : شہرکےسینمابھی توانائی بچت مہم میں شامل ہوں گے۔
سینماؤں میں رات آخری شو8سے10بجےتک ہوگا۔
شہرکےتمام سنگل سکرین اورملٹی پلیکس سینمااس کااطلاق کرینگے۔
حکومت کی جانب سے توانائی بچت مہم میں اب سینما گھروں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں کفایت شعاری مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ نے تمام سینما گھروں کو رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے اس مہم پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت عملدرآمد جاری ہے۔
یہ اقدام قومی وسائل کے بہتر استعمال اور توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کا حصہ ہے۔