ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب 6 اشتہاری گرفتار

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب 6 اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے دورانِ سنیپ چیکنگ 6 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار اشتہاری لاہور، گوجرانوالہ اور اوکاڑہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف فراڈ، بوگس چیک اور جعلسازی سمیت دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ کی جانب سے شہر بھر میں مشکوک افراد کے خلاف چیکنگ کا عمل جاری ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

گرفتار اشتہاریوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔