ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل ؛ملزم فرار

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل ؛ملزم فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد میں تھانہ سمبل کی حدود میں ٹک ٹاکر کے قتل کی واردات ہوئی 

اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو سیکٹر جی 13 ون میں قتل کیا گیا،نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر ثنا یوسف پر فائر کیے،فائرنگ کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے،لاش کو تھانہ سمبل پولیس نے تحویل میں لے لیا

پولیس کے مطابق  لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا

پولیس ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کو دو گولیاں ماری گئیں، گھر مہمان آئے کزن نے فائرنگ کی ہے۔ثنا یوسف کو کے آر ایل اسپتال منتقل کیا گیا ،حالت تشویشناک ہونے پر شفا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔پثنا یوسف میڈیکل کی پہلے سال کی طالبہ تھیں،ثنا یوسف کا پوسٹمارٹم پمز اسپتال میں جاری ہے۔پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گیورثا کے ابتدائی بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔