سٹی 42: انٹر بینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار ہے
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 282 روپے سے نیچے آگیا ،انٹربینک میں ڈالر 282.02 روپے سے کم ہوکر 281.97 روپے پر بند ہوا،
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 284.40 روپے پر برقرار رہا
اوپن مارکیٹ میں یورو 1.30 روپے مہنگا ہوکر 324.10 روپے پرآگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 2.62 روپے مہنگا ہوکر 384.75 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 8 پیسے کمی سے 77.41 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 8 پیسے کم ہوکر 75.60 روپے کا ہوگیا