ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادارہ شماریات کی مہنگائی سےمتعلق ماہانہ رپورٹ جاری

ادارہ شماریات کی مہنگائی سےمتعلق ماہانہ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : ادارہ شماریات نےمہنگائی سےمتعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملک میں مئی کے مہینے میں مہنگائی وزارت خزانہ کےتخمینے سے زیادہ ہوگئی ۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق مئی2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح3.46 فیصد رہی، اپریل2025میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 0.28فیصد رکارڈ کی گئی تھی، جولائی2024 تا مئی2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح4.61فیصد رہی، اپریل کےمقابلےمئی میں مہنگائی کی شرح میں0.17فیصد کی کمی ہوئی ۔ 

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پرمئی میں شہروں میں مہنگائی میں0.07 فیصد کا اضافہ ہوا، گذشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں0.53فیصد کمی ہوئی، مئی میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح3.51 فیصد رہی۔ اسکے علاوہ گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 3.39فیصدرکارڈکی گئی ۔ 

وزارت خزانہ نےمئی کے لیےمہنگائی کاتخمینہ 1.5فیصدسے2فیصد کے درمیان لگایا تھا۔