ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامع اور بامعنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ اسحاق ڈار

 جامع اور بامعنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جامع اور بامعنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ڈی جیز اسٹیئرنگ کمیٹی کا 46 واں اجلاس ہوا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزرا، ارکانِ اسمبلی اور صوبائی نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر زور دیا گیا، ساتھ ہی  بچت شدہ فنڈز کے مؤثر استعمال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ 

وزیر خارجہ نے کہا کہ مالی سال کے اختتام سے قبل تمام وسائل کا استعمال ضروری ہے، تمام شراکت دار ترقیاتی اہداف کی تکمیل کیلئے کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو ایس ڈی جیز سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے،