عادیہ ناز:محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحی کے تناظر میں اہم احکامات جاری کر دیئے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔صرف چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ادارے کھالیں وصول کر یں گے۔عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر دفعہ 144 نافذہو گی، عید پر دریاؤں، ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی کی اجازت نہیں ہوگی،جانوروں کے فضلے ،اوجھڑی کو مین ہول ،کینال میں پھیکنے پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
عید گاہوں، مساجد اور مدارس میں اضافی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی۔مویشی منڈیوں میں بھی سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کوئی غیر قانونی مویشی منڈی قائم نہ ہونے دی جائے، مری اور گلیات میں سیاحوں کی آمد اور ٹریفک کنٹرول کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔