ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرانی مقدمہ بازی کی بناء پر قتل کا معاملہ ، پھانسی کی سزا پانے والا مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری

پرانی مقدمہ بازی کی بناء پر قتل کا معاملہ ، پھانسی کی سزا پانے والا مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پرانی مقدمہ بازی کی بناء کے قتل کا معاملہ ،قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم کرامت علی لاہور ہائیکورٹ سے بری ہوگیا ،دو رکنی بنچ نے مقدمہ کے 5 سال بعد سزائے موت کا قیدی بری کیا ۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم کی اپیل پر سماعت کی ، وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ مانگٹانوالہ ضلع ننکانہ صاحب نے 2020 کو مدعی کی بیوی فوزیہ بی بی کے قتل کا مقدمہ درج کیا ،وجہ عناد اور گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی ،ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے ملزم کرامت علی کو سزائے موت کا حکم سنایا ، سرکاری وکیل کی جانب سے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل کی مخالفت کی گئی ، سرکاری وکیل کے مطابق پولیس تفتیش ، گواہوں کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق مجرم قصور وار ہے، مدعی اور سرکاری وکیل مجرم کی بریت اپیل کی مخالفت کے باوجود عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،،عدالت نے چشم دید گواہوں کی موقع پر موجودگی اور وجہ عناد ثابت نہ ہونے پر مجرم کو بری کردیا ۔
 

Ansa Awais

Content Writer