ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ،مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں:مریم نواز

 اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ،مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ مریم نوازسےایم ڈی اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوا نےاوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنیکا حکم دیتے ہوئےسرکاری محکموں وضلعی انتظامیہ کواوورسیزپاکستانیوں کی مسائل جلدحل کرنےکیلئےاقدامات کی ہدایت کر دیں۔

وزیراعلیٰ آفس،چیف سیکرٹری آفس اورآئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔سرکاری فوکل پرسن،بیرون ملک مقیم بھائیوں کے معامات ومسائل حل کروانے میں کردارادا کرینگے۔افضال بھٹی کی پنجاب سےتعلق رکھنےوالےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےمسائل واموربارےبریفنگ دی گئی۔

افضال بھٹی نےاوپی ایس ہاؤسنگ سوسائٹی اورسکول کےمعاملات سےبھی آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ْملاقات میں اوورسیزپاکستانی کمیشن پنجاب کوفعال ومتحرک بنانےکیلئےاقدامات پراتفاق کیا گیا۔

  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیزپاکستانیزکےمسائل کےحل میں ہرممکن اقدامات کر رہی ہے،اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔