ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار منیب بٹ کا قربانی کے لیے لایا گیا اونٹ بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

اداکار منیب بٹ کا قربانی کے لیے لایا گیا اونٹ بھاگ گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹی وی کے معروف اداکار منیب بٹ قربانی کے لیے اونٹ خرید کر لائے تھے جو رسی تڑا کر بھاگ گیا۔

 اس سال ٹی وی کے معروف اداکار منیب بٹ عیدالاضحیٰ پر اللہ کے حضور قربانی کے لیے اونٹ خرید کر لائے تھے تاہم وہ قربان ہونے سے قبل ہی رسی تڑا کر بھاگ نکلا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک اونٹ کے سڑک پر بھاگنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی،اس ویڈیو میں آرائشی سامان سے سجا ایک اونٹ ایک گلی سے فرار ہوتے دکھائی دے رہا ہے جبکہ قریب موجود افراد اس سے ڈر کر دور بھاگ رہے ہیں۔

 بعد ازاں اداکار ننے اونٹ کے فرار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا اور ساتھ ہی اونٹ کے فرار ہونے کی وجہ بھی بتا دی،منیب بٹ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ کچھ شرارتی بچے اس معصوم جانور پر پتھر پھینک رہے تھےاس وجہ سے وہ گھبرایا اور رسی تڑوا کر بھاگ گیا۔

 انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ مفرور اونٹ ملا یا نہیں تاہم تمام بچوں کے والدین سے اپیل کر دی کہ وہ اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

 دریں اثنا منیب بٹ نے مذکورہ اونٹ کی مویشی منڈی سے خریداری اور گھر تک لانے کی پوری روداد ایک وی لاگ کی صورت شیئر کی ہے۔

دوسری جانب  یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی اداکارہ منال خان نے اس کو اپنی سٹوری میں شیئر کر کے اپنے بہن اور بہنوئی اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ کا اونٹ تو وائرل ہو گیا۔‘‘

یاد رہے کہ  پاکستان میں عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 مارچ کو منائی جائے گی اور اس کی آمد میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں،اس موقع پر دنیا بھر کے صاحب استطاعت مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں، پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اور اداکارائیں بھی اس موقع پر جانور قربان کرتے ہیں۔