ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں نکالی گئی ریلی پر حملہ، 6 افراد زخمی  

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں نکالی گئی ریلی پر حملہ، 6 افراد زخمی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں ایک شخص نے ریلی پر حملہ کردیا جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے، حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل کے حق میں ریلی جاری تھی۔ 

 خبر رساں اداروں کے مطابق 45 سال کے مشتبہ شخص نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا اور لوگوں پر پٹرول بم پھینکے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

 کولوراڈو کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی گروپ کے خلاف واقعہ بظاہر نفرت انگیز معلوم ہوتا ہے۔

 حملے کے بعد گورنر کولوراڈو نے کہا کہ کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔