ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلہ، خوف وہراس  پھیل گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلہ، خوف وہراس  پھیل گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائد آباد میں محسوس کیے گئے جس کے بعد ان علاقوں کے عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

 زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر چھ منٹ پر 3.2 شدت کے ریکارڈ کیے گئے ہیں.

  اس سے قبل بھی کراچی میں اتوار کی شام پانچ بج کر 33 منٹ پر 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ 

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا اور اس کی  گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔