ویب ڈیسک : سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے متعدد پی ٹی آئی رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں ، اب سرائے عالمگیر کے ضلعی ایڈیشنل سیکریٹری اکرام رضا نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری سرائے عالمگیر اکرام رضا کا کہنا ہے کہ9 مئی کے واقع کی مذمت کرتا ہوں، جو لوگ اس واقع میں ملوث ہیں انہیں سزا دینی چاہیے، پاک فوج ہمارے ملک کا فخر ہے پاک فوج کے شہداء ہمارے سروں کا تاج ہے، میں تحریک انصاف سے اعلان لاتعلقی کرتا ہوں اور ضلعی عہدے سے مستعفیٰ ہوتا ہوں۔ دوسری جانب ضلعی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ اکرام رضا کو پارٹی عہدے سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 25 مئی کو فارغ کر دیا گیا تھا۔