ویب ڈیسک: امریکی کرنسی میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 300 روپے کا ہوگیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کے لیے بینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔