یوکرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری پاکستانی کھیپ روانہ

 The second consignment of relief,for Ukrain,Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ کی روانگی کی تقریب نور خان بیس پر منعقد ہوئی،تقریب میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

 این ڈی ایم اے  کے ترجمان کے مطابق یوکرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ میں ضروری ادویات، کمبل اور راشن شامل ہیں، یوکرین کو امدادی سامان دو C-130 طیاروں کے ذریعے بھیجا جائے گا ۔

 وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے امدادی سامان یوکرائین کے سفیر مرکیان چوچک کے حوالے کیا،اس موقع پر حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یوکرین کے قریبی تعلقات ہیں،امدادی سامان یوکرین کے عوام کے ساتھ پاکستان کا اظہار یکجہتی ہے۔
 
 یوکرینی سفیر نے کہا کہ یوکرین پاکستان کیجانب سے امداد سامان کی فراہمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،مشکل وقت میں مدد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔