شوہر کی پراسرار موت پربیوی اور دوستوں کیخلاف مقدمہ درج

شوہر کی پراسرار موت پربیوی اور دوستوں کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: Husband killed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)کاہنہ کے علاقے ویلنشئیا میں نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا،صفدر کے قتل کا مقدمہ بیوی اور دوستوں سمیت تین افراد کے خلاف درج لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے ویلنشئیا ٹاون کا رہائشی صفدر اپنی بیوی اور دوستوں کے ہمراہ گھر کے کمرے میں موجود تھا اور صفدر کی حالت بگڑنے کے باوجود اسے ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا بلکہ صفدر کی بیوی نے کمرے کو لاک کر رکھاتھا،مقتول صفدر اور اقصی نشے کے عادی تھے جنہوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

مزید پڑھئے: کاہنہ میں افغان لڑکی کا پراسرار قتل

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں اقصی سمیت تین ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ صفدر کو قتل کیا گیا یا موت نشے کی زیادتی سے ہوئی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاہنہ کے علاقے میں 25سالہ افغا ن خاتون گلناز کو فرانس پلٹ شوہر ملزم صمد نے قتل کرنے کے بعد والد کو بتایا، پولیس کےمطابق  لڑکی کی تدفین کی کوشش جاری تھی، پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولہ گلناز کےجسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،ملزم صمد موقع سے فرار  ہوگیا، گرفتاری کی کوشش جاری ہے جبکہ  افغان لڑکی گلنار کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی،گلناز کے ورثاء کو افغانستان میں اطلاع کردی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer