کاہنہ میں افغان لڑکی کا پراسرار قتل

 Afghan girl murder
کیپشن: Afghan girl murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:افغان لڑکی کاکاہنہ میں مبینہ  طورپرقتل، پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ گلناز کو فرانس پلٹ شوہر صمدنے مبینہ طور پر قتل کیا،گرفتاری کی کوشش جاری۔
 تفصیلات کےمطابق  کاہنہ کے علاقے میں 25سالہ افغا ن خاتون گلناز کو فرانس پلٹ شوہر ملزم صمد نے قتل کرنے کے بعد والد کو بتایا، پولیس کےمطابق  لڑکی کی تدفین کی کوشش جاری تھی، پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولہ گلناز کےجسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،ملزم صمد موقع سے فرار  ہوگیا، گرفتاری کی کوشش جاری ہے جبکہ  افغان لڑکی گلنار کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی،گلناز کے ورثاء کو افغانستان میں اطلاع کردی گئی۔