مولانا طارق جمیل نے لاہور میں اپنے نئے برانڈکا افتتاح کردیا

مولانا طارق جمیل نے لاہور میں اپنے نئے برانڈکا افتتاح کردیا
کیپشن: Molana Tariq Jamil - MTJ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسنین اولکھ:لاہوریوں کا انتظار ختم ہوا، ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نےلاہور میں اپنے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کے پہلے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کردیا۔

مولانا طارق جمیل کے برانڈ ایم ٹی جے کی فرنچائز ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر کھل گئی، مولانا طارق جمیل نے افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت سنت نبوی ہے، اپنی کمائی سے مدارس کا نظام چلانا چاہتا ہوں۔ تنقید کرنے والوں کیلئے بھی دعا گو ہوں۔

ماڈل ٹاون لنک روڈ پر مولانا طارق جمیل نے ایم ٹی جے کی فرنچائز کا افتتاح کیا۔ مولانا فرنچائز پہنچے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور سیلفیاں لیں۔ مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تجارت سنت نبوی ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ان کے مدارس زکوۃ سے چلیں۔ اسی نیت سے کاروبار کر رہے ہیں۔ وہ تنقید کرنے والوں کیلئے بھی دعا گو ہیں۔

ایم ٹی جے برانڈ پر ان سلے اور ریڈی میڈ ملبوسات کی وسیع ورائٹی، پرفیومز اور دیگر اشیا دستیاب ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer