ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یواےای نےپاکستانی مسافروں پر پابندی میں توسیع کردی

UAE
کیپشن: UAE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستانی مسافروں پر پابندی میں30 جون تک  توسیع کردی،پابندی کا اطلاق اماراتی شہریوں، سفارتی عملے اور بزنس پلان ٹورز پر نہیں ہو گا

 تفصیلات کے مطابق  کورونا کےباعث متحدہ عرب امارات  کی جا نب سے   بھی پاکستانی مسافروں پر پابندی میں توسیع کردی گئی ،پاکستانی مسافروں پر 30 جون تک پابندی برقراررہے گی، ذائع کےمطابق متحدہ عرب امارات حکام  نےپابندی کے حوالے سےقومی و غیر ملکی پروازوں کو آگاہ کردیا گیا،متحدہ عرب امارات کی جانب سے پابندی کا اطلاق 12 مئی سےجاری ہے جبکہ  پابندی کا اطلاق اماراتی شہریوں، سفارتی عملے اور بزنس پلان ٹورز پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ  کورونا کےباعث متحدہ عرب امارات   کی جانب سے 12 مئی  کی رات 12  بجے سے غیرملکی مسافروں کےداخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ اس پابندی کا اطلاق اماراتی اور تمام غیر ملکی  ایئرلائنز پر ہوگا۔ ساتھ ساتھ ان ممالک سے ٹرانزٹ مسافروں پر بھی پابندی ہوگی البتہ وہ ٹرانزٹ فلائٹس جو یو اے ای آرہی ہیں اور ان کی منزل مذکورہ ممالک ہیں انہیں یو اے ای آنے کی اجازت ہوگی۔

 
 
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کارگو فلائٹس، اماراتی شہریوں، سفارتی مشنز، سرکاری وفود، گولڈن ویزا ہولڈرز اور تاجروں کے طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا