امتحانات، تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق فیصلہ آج ہوگا

Schools, exams
کیپشن: Schools, exams
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولنے اور امتحانات کے حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ورچوئل ہوگا جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔  اس کے علاوہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ بھی آج ہی کے اجلاس میں ہوگا۔

خیال رہے کہ 24 مئی کو ہونے والے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں امتحانات کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔ تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے رائے دی تھی کہ اس سال کسی بھی طالب علم کو امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پرموٹ نہ کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer