ملک کے بعض مقامات پر بارش کیساتھ ژالہ باری کا امکان

ملک کے بعض مقامات پر بارش کیساتھ ژالہ باری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ موسمیات کےمطابق آج لاہور شہر کا موسم جزوی طور پر آبر آلود رہنے کا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ ملک کے بیشتردوسرے اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور  بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بادل اور سورج کی آنکھ مچولی دن بھر جاری رہے گی،شہر میں بارش کےامکانات انتہائی کم ہیں،صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہنےکا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر کا موسم خوشگوار رہےگا۔

ملک کے مختلف اضلاع میں بیشتر مقامات پرمطلع جزوی ابر آلود اور  بارش کی توقع ہے. وسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے، جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ میں بارش سے پہلے گردآلود ہوائیں بھی چلیں گی،کراچی میں بونداباندی کا بھی امکان ہے،کشمیر،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے.

نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،علاوہ ازیں ملتان،ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، لیہ ، بہاولپور اور خانیوال میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان میں مکران ، ژوب ، بارکھان، موسی خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، صوبہ سندھ میں سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور شہید بینظیرآباد میرپور خاص،عمر کوٹ اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان ،بونیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،مردان، صوابی ، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بعض مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer