میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر مجتبی پراچہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پرانی انار کلی ٹورسٹ سٹریٹ، مال روڈ، نقی مارکیٹ اور لکشمی چوک سے تجاوزات قبضہ میں لے لی گئیں۔

اسپیشل سکواڈ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی مناسبت سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ پرانی انار کلی ٹورسٹ سٹریٹ، مال روڈ، نقی مارکیٹ اور لکشمی چوک سے بیشتر دکانوں کے باہر لگے تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں۔

آپریشن کی نگرانی میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن زبیر وٹو نے کی، ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران دو ٹرک سامان قبضہ میں لیا گیا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں اسپیشل اسکواڈ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔