سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خبر سامنے آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے سستا ہوا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278.16 روپے سے کم ہوکر 278.15 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگاہوکر 279.42 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 28 پیسے کمی سے 320.86 روپے، برطانوی پاونڈ 1.90 روپے مہنگاہوکر 374.52 روپے، یو اے ای درہم 6 پیسے اضافے سے 76.55 روپے، سعودی ریال4 پیسے کمی سے 74.83 کا ہوگیا۔