ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی ایچ اے ملازمین سے جھگڑے کا مقدمہ، 6 ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

ڈی ایچ اے ملازمین سے جھگڑے کا مقدمہ، 6 ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ملازمین سے جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار 6 ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

پولیس نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پولیس کی درخواست منظور کر لی اور تمام ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو دوبارہ پولیس کی تحویل میں دے کر مزید تفتیش جاری رکھی جائے۔

مقدمے میں گرفتار ملزمان میں عزیز شفاقت، محمد عدنان، محمد رفیق، عبد اللہ، عرفان احمد اور محمد الیاس شامل ہیں۔