ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں مبینہ غیر قانونی حراست کیس، ڈی پی او اوکاڑہ اسد اعجاز ملہی کی رپورٹ پر عدالت مطمئن، بازیابی کی درخواست نمٹا دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں مبینہ غیر قانونی حراست سے بازیابی کے کیس کی سماعت کے دوران ڈی پی او اوکاڑہ اسد اعجاز ملہی عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست گزار کے الزامات سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی،،،کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود باجوہ نے سائلہ نسرین بی بی کی درخواست پر کی،،،درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ 3 افراد کو اوکاڑہ پولیس نے غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہےڈی پی او اوکاڑہ اسد اعجاز ملہی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جن تین افراد کی بازیابی کی درخواست دائر کی گئی ہے انھیں قصور پولیس نے مختلف مقدمات میں باقاعدہ گرفتار کرکے جیل بھیج دیاہےرپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ بازیابی کی درخواست میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں، جس کے بعد درخواست نمٹا دی گئی۔