ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم ختم کر دی، سرکلر جاری

اسٹیٹ بینک نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم ختم کر دی، سرکلر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:اسٹیٹ بینک نے ساڑھے چار سال بعد سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔

ایکسیچنج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم عالمی مالیاتی ادارے کے دباؤ پر ختم کی گئی۔

ان کے مطابق اسکیم کے تحت قانونی بینکنگ چینلز کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو انعامی پوائنٹس دیے جاتے تھے، جنہیں ٹیکس اور مختلف سرکاری فیسوں کی ادائیگی میں استعمال کیا جا سکتا تھا، جس سے لاکھوں پاکستانیوں کو فائدہ پہنچتا تھا۔

ملک بوستان نے کہا کہ سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم ختم نہیں ہونی چاہیے تھی، کیونکہ اس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بینکنگ چینلز کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے کا رجحان نمایاں طور پر بڑھا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکیم پر آنے والی لاگت بھیجی گئی ترسیلات کی مجموعی مالیت کا صرف ایک سے ڈیڑھ فیصد تھی، جو اس کے فوائد کے مقابلے میں بہت کم تھی۔