ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  فلوریڈا : مگرمچھ  کا حملہ، 31 سالہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی

  فلوریڈا : مگرمچھ  کا حملہ، 31 سالہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک جنگلاتی علاقے میں دریا میں نہاتے ہوئے 31 سالہ خاتون مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہوگئی۔

 بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اپنے دوست اور ایک سہیلی کے ساتھ پانی میں موجود تھی کہ اچانک ایک بڑے مگرمچھ نے صرف 3 فٹ گہرے پانی سے اس پر حملہ کر دیا۔

 محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق مگرمچھ نے پہلے خاتون کا بازو پکڑا اور پھر اپنی مخصوص گھومنے والی حرکت سے اسے پانی میں کھینچ لیا۔

 خاتون کے دوست نے جان بچانے کی بھرپور کوشش کی اور اسے مگرمچھ کے چنگل سے نکال لیا تاہم ایک بازو مکمل طور پر الگ جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو چکا تھا۔

 ریسکیو اہلکاروں کو کی گئی ہنگامی کال میں خاتون کے شدید زخمی ہونے اور فوری مدد کی اپیل کی گئی لیکن وہ ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گئی۔

 واقعے کے بعد جنگلی حیات کے حکام نے علاقے سے 12 اور 13 فٹ لمبے 2 مگرمچھ پکڑ لیے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں مگرمچھ کو چھیڑنے یا اشتعال دلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔