سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع باجوڑ میں دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کے لئے گہرا افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد ملک و قوم کے سخت دشمن ہیں، دہشتگرد ملک میں امن و سکون نہیں چاہتے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہوں۔