ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرِ مملکت کی ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت

صدرِ مملکت کی ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

صدر مملکت نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار   اور دیگر  اہلکاروں  کی شہادت پر دلی اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا، کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں ۔ 

صدرمملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا ۔