ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ: صادق آباد پھاٹک میلہ کے قریب دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق

باجوڑ: صادق آباد پھاٹک میلہ کے قریب دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:باجوڑ میں صادق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ11 افراد  شدید زخمی  ہوگئے ہیں۔

 پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار صادق آباد میں پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب دھماکہ ہوا ، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی، تحصیلدار وکیل خان اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔  لعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔