ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ

گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےگندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین ظفر خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. صدر کسان بورڈ پاکستان ظفر حسین وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ، عدالتی حکم پر سیکرٹری محکمہ زراعت کی جانب سے گندم کی فی ایکڑ لاگت کا تخمینہ اور قمیت کے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی . درخواست میں وقاقی حکومت ، پنجاب حکومت ، سیکرٹری زراعت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملک کی 70 فیصد ابادی زراعت سے وابستہ ہے. اس لیے زراعت کی ترقی قومی فوڈ سیکیورٹی کیلئے بہت ضروری ہے. درخواست میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال فی من چار ہزار گندم کی قیمت پر مخصوص علاقوں سے خریداری کی گئی. حکومتی پالیسی میں تاخیر سے مارکیٹ میں گندم 22 سو روپے میں فروخت ہورہی ہے. اسی وجہ سے گندم کے فی من اخراجات زیادہ ہونے کی بناء پر کسان کو نقصان ہورہا ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ گندم کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا جائے.عدالتی سماعت کے بعد صدر کسان بورڈ نے احاطہ ہائیکورٹ میں میڈیا ٹاک کی.

Ansa Awais

Content Writer