فاران یامین : ڈولفن سکواڈ کا موبائل چوروں کیخلاف ایکشن،لاری اڈہ پرشہریوں کے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہونیوالے 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔
ڈولفن ٹیم نے حلیہ جات کی بابت دوران سنیپ چیکنگ ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان دوسرے شہروں سے آئے مسافروں کے موبائل چوری کرتے تھے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موبائل برآمد لئے،ملزمان نوید،علی سابقہ ریکارڈ یافتہ ،تھانہ لاری اڈا کے حوالے کر دیا۔