ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار ہوگیا، امریکی صدر کا دعویٰ

اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار ہوگیا، امریکی صدر کا دعویٰ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار ہوگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 60 روز کے دوران جنگ کے خاتمے کیلئے تمام پارٹیز کے ساتھ مل کرکام کریں گے، انہوں نے بتایا کہ میرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر آج طویل و نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ امید ہے حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی، اگر ایسا نہ ہوا تو صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ غزہ میں اگلے ہفتے تک جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے اور مجھ سے ملاقات بھی کریں گے۔