ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا نےانگلینڈ کو ہرا دیا

Australia wins Lords Test easily, City42
کیپشن: لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 427 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم 325 رنز بنا سکی تھی جبکہ دوسری اننگز میں کینگروز 279 رنز پر آؤٹ گئے تھے اور انگلش ٹیم  صرف327 رنز اسکور کر پائی۔
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

لارڈز  کی وکٹ پر اس میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دی، آسٹریلیا کے دیئےہوئے 371 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 327 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی 9 چھکوں اور 9 چوکوں سے بھری ہوئی 155 رنز کی بہت تیز اننگز بھی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کروا سکی۔ بین ڈکٹ نے بھی 9 چوکوں کی مدد سے 83 رنز کی بہت تیز کھیلا مگر ان کی اننگز بھی ٹیم کو ہار سے نہ بچاسکی۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے باولرز مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ کیمرون گرین نے حاصل کی۔

لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 427 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم 325 رنز بنا سکی تھی جبکہ دوسری اننگز میں کینگروز 279 رنز پر آؤٹ گئے تھے اور انگلش ٹیم  صرف327 رنز اسکور کر پائی۔