بارشوں کے بعد سانپ نکل آئے،25افراد کو ڈس لیا

Snakes,after rain,City42
کیپشن: Snake,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے، سانپوں کے ڈسنے کے باعث 25 سے زائد افراد  زخمی ہوگئے۔

تھر کے علاقے چھاچھرو کے ریگستان میں حالیہ بارشوں کے بعد شدید گرمی سے سانپ نکل بلوں سے باہر نکل آئے۔ سانپوں کے کاٹنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے،3روز کے دوران سانپ کے ڈسنے سے زخمی افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمی افراد میں متعدد خواتین اور بچے شامل ہیں، اسپتال انتظامیہ کے مطابق سانپوں کے کاٹے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔