ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدکی چھٹیاں؛پھل اور سبزی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

Fruit and vegetable prices increased, City42
کیپشن:  شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں سبزیوں کے بعد پھل بھی قوت خرید سے باہرہو گیا ہے۔ اتنے مہنگے پھل اورسبزیاں خریدنے کی جیب اجازت نہیں دیتی۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عید کے دوران ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ اشیائے خور و نوش، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ 

 آلو بازار میں65 میں فروخت، لہسن چائنہ 260 ، ادرک 780 روپے فی کلو میں فروخت، شملہ مرچ 76 ، اروی 110، سبزمرچ 120 جبکہ  مٹر190روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

 دوسری جانب دوسری جانب پھلوں کی بڑھتی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں۔ 

   سیب بازار میں 345 روپے فی کلو فروخت، انار 180 روپے فی کلو فروخت، ناریل 300 روپے فی کلو فروخت، چیکو 235 روپے فی کلو فروخت ، خوبانی 170 روپے فی کلو فروخت ، آڑو 120 روپے فی کلو فروخت ، آم80 روپے فی کلو فروخت ، فالسہ 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ 

 شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں سبزیوں کے بعد پھل بھی قوت خرید سے باہرہو گیا ہے۔ اتنے مہنگے پھل اورسبزیاں خریدنے کی جیب اجازت نہیں دیتی۔