ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استحکام پاکستان پارٹی کی ممبر سازی مہم شروع

استحکام پاکستان پارٹی کی ممبر سازی مہم شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کی ممبر سازی مہم کا آغازہوگیا،لاہورکی اہم شاہراہوں پراستحکام پاکستان پارٹی کے پرچم اور بینرزآویزاں کردیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ملکی مستقبل سنوارنے کا عزم لئےاہم شخصیات ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے لگیں،صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراہوں پر استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔لبرٹی، مین بلیووارڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مزنگ، فیروزپور روڈ پر پارٹی پرچموں کی بہار نظر آرہی ہے۔

سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نےامید سے عمل تک قوم کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان نے کہا کہ پارٹی جلد سیاسی میدان میں اترے گی،جہانگیر ترین،عبدالعلیم خان کی قیادت میں آنےوالاوقت ہماراہوگا، ہم بکھرے ہوئےخوابوں کی تعبیر دینے جارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے موجود حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں عوام کا برا حال ہوگیا ۔ یہ لوگ نالائقیوں میں چیمپئن کے بھی چیمپئنز نکلے۔