خصوصی تعلیمی اداروں میں اینٹی ڈینگی ڈے پر آگاہی واک

خصوصی تعلیمی اداروں میں اینٹی ڈینگی ڈے پر آگاہی واک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اور ڈی جی سپیشل ایجوکیشن حکومت ِ پنجاب کی ہدایات پرڈی ای او (سپیشل ایجوکیشن لاہور) طاہر حسین غازی نے لاہور ڈویژن کے خصوصی بچوں کے تمام تعلیمی اداروں میں 2جولائی کو اینٹی ڈینگی ڈے منانے کی ہدایت جاری کیں۔

اس حوالے سے  انہوں نے گورنمنٹ سنٹرل ہائی سکول فار  ڈیف گونگ محل   لاہور میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا جس میں لاہور کے خصوصی تعلیمی  اداروں کے ہیڈز  نے اپنے عملہ سمیت شرکت کی اس موقع پر ڈی ای او(سپیشل ایجوکیشن لاہور) طاہر حسین غازی نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  ہیڈز اور عملہ کو ہدایت جاری کیں کہ  و ہ  ڈینگی وائرس مہم کے تحت خصوصی بچوں کے تمام تعلیمی اداروں میں صفائی اور سپرے کی ذاتی طور پر نگرانی کریں تاکہ برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش نہ ہوسکے۔
 طاہر حسین غازی نے خصوصی تعلیمی اداروں کے ہیڈز کو  ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کے انڈوں اور لاروا کو ختم کرنے کے لیے فالتو چیزوں کو ضائع کردیں، کسی بھی چیز یا جگہوں پر رکا ہوا پانی خشک کردیں، اور گیلی یا پانی والی جگہوں پر ریت یا مٹی ڈال دیں،اْنہوں نے کہا کہ وہ خود ذاتی طور پرلاہورڈویژن کے تمام خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گے اور انسداد ڈینگی مہم کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا  بھی جائزہ لیں گے۔ طاہر حسین غازی کا کہنا تھا کہ خصوصی طور پر انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔ 
ہیڈ مسٹرس صوبیہ آصف (گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نشتر ٹاؤن لاہور) نے بھی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈینگی وائرس بارے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ  ڈینگی بخار ایک وائرل بیماری ہے جو کہ ایک مادہ مخصوص مچھر Aedes Aegyptiکے کاٹنے سے ہوتی ہے۔ یہ مچھر ہمارے گھروں کے اندر اور آس پاس موجود پانی میں پرورش پاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی بخار کی خاص علامات میں شدید سردرد، بخار، فلو، کمر، جسم اورجوڑوں، آنکھوں میں درد، جسم پر لال دھبوں کا ظاہر ہونا اور شدید علامات میں منہ اور ناک سے خون کا جاری ہونا شامل ہیں۔
ڈی ای او  (سپیشل ایجوکیشن لاہور) طاہر حسین  غازی کی قیادمت میں لاہورڈویژن کے خصوصی تعلیمی اداروں کے ہیڈز نے سیمینار میں شرکت کی اور گورنمنٹ سنٹرل ہائی سکول فار ڈیف گونگ محل لاہور میں اینٹی ڈینگی واک بھی منعقد کی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر