ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کے بالر نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا

انگلینڈ کے بالر نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا
کیپشن: Staurt Broad
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا، انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کروادیا۔

برمنگھم میں جاری بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دے دیے۔ اسٹورٹ براڈ نے 6 رنز ایکسٹرا کے دیے جبکہ 29 رنز بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے بٹورے۔ 

جسپریت بمرا نے 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، ایک چھکا نو بال پر اسکور ہوا، جبکہ براڈ نے پانچ وائیڈ بالز کے رنز بھی دیے۔جسپریت بمرا نے بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔اس سے قبل برائن لارا، جارج بیلی اور کیشو مہاراج نے ایک اوور میں 28,28 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ اسٹورٹ براڈ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی مہنگاترین اوور کرواچکے ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 میں بھارت کے خلاف میچ میں یوراج سنگھ نے انہیں ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگا کر 36 رنز بٹورے تھے۔واضح رہے کہ اس کے بعد مارچ 2021 میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے اکِیلا دھننجیا کے خلاف 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے تھے اور یہ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز والا اوور بنا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر