(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کےجسٹس اعجاز الاحسن نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،وزیر اعلی پنجاب کا الیکشن 22 جولائی کو دن چار بجے ہوگا،پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ڈپٹی سپیکر اجلاس کی صدارت کریں گے،ایک ہفتے کے اندر سپیکر یا ڈپٹی سپیکر اجلاس بلانے کا نوٹی فکیشن جاری کریں۔
سپریم کورٹ نے احکامات جاری کرتے کہا کہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور پوری کابینہ شفاف انتخاب کو یقینی بنائے،مخصوص نشتوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ ایک ہفتے میں تفصیلی فیصلہ جاری کرے،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن مخصوص نشتوں کے نوٹی فکیشن کرے گا۔