(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان اپنے نئے پراجیکٹ میں ’گیتی‘ کا کردار ادا کریں گی، جس کے لئے انہوں نے میڈم نور جہاں سے مشابہہ روپ اختیار کیا، انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گیتی میڈم نور جہاں کے لبادہ میں۔‘ بعد ازاں میڈم نور جہاں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے کہا کہ ’میں نے جب میڈم نور جہاں جیسا روپ اختیار کرکے خود کو آئینے میں دیکھا تو میں حیران تھی۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ ایک صدی بعد بھی کوئی میڈم نور جہاں جیسا نہیں بن سکتا لیکن اس خاص لمحے میں نے جب خود کو آئینے میں دیکھا تو ان کا ایک حصہ خود میں محسوس کیا اور میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے،اداکارہ نے بتایا کہ میڈم نور جہاں ہمیشہ سے ہی ان کیلئے ایک ایسی متاثر کن شخصیت رہی ہیں جو دلوں پر راج کرتی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ انسٹا گرام پر 9.2 ملین فالوورز ہیں جو کہ شوبز کی دوسری اداکارؤں سے زیادہ ہیں جبکہ ایمن خان اس دوڑ میں آگے ہیں، عائزہ خان اب ٹاک شوز میں شرکت کرنے سمیت سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں،اداکارہ کی لا تعداد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جن کو خوب پسند کیاگیا، اس نئی تصویر کومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔