وقاص احمد: لاہور پولیس اہلکار نوجوان سےرقم بٹورتے پکڑے گئے، ویلنشیا ٹاؤن میں اہلکاروں نےجاپانی نژاد عبد اللہ سے10 ہزاربٹورے ، لڑکے کے گھر بتانے پر شہری اکٹھے ہوئے اور اہلکاروں کو پکڑ لیا ،، شہریوں کےپولیس اہلکاروں کوپکڑنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
ویلنشیا ٹاؤن میں اہلکاروں نےجاپانی نژاد عبد اللہ سے10 ہزاربٹورے والے پولیس اہلکاروں کو شہریوں نے پکڑ لیا۔ شہریوں کےپولیس اہلکاروں کوپکڑنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ ویڈیو میں اہلکاروں کوشہریوں سےمعافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔عبداللہ گھر سے مارکیٹ کیلئے نکلا تو راستے میں اہلکاروں نے لوٹ لیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بیٹے سے کہا اگر گھر بتایا تو گولی مار دیں گے۔
شہریوں نے پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کے بچے کوگولی مارنےکی دھمکی دیتے ہوئے پولیس کا ضمیرمرگیا تھا۔ انہوں نے اہلکاروں سے یہاں موجود ہیں اب ہمیں گولی ماریں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کے پہلے بھی اہلکار بچوں سے پیسے لوٹ چکے ہیں۔ اہلکاروں کے ہاتھوں عبداللہ کو لوٹنے کا واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا۔ متاثرہ شہریوں نے حکام بالا سے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔