اداکارہ پریانکا چو پڑا کی ایک تشہیری پوسٹ سے کمائی جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

Priyanka Chopra
کیپشن: Priyanka Chopra
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ پریانکا چو پڑا انسٹا گرام پر اپنی ایک تشہیری پوسٹ کیلئے 3کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 6 کروڑ پاکستانی روپے) وصول کرتی ہیں  یہ انکشاف سالانہ ہوپر رچ لسٹ میں ہو ا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دو ہندوستانی شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے سالانہ انسٹاگرام رچ لسٹ میں جگہ بنائی۔انسٹاگرام پر 6 کروڑ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ  پریانکا انسٹاگرام ایپ پر اپنی ہر پروموشنل پوسٹ کیلئے 4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر وصول کرتی ہیں۔

گزشتہ سال پریانکاچوپڑا اس فہرست میں 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر فی تشہیری پوسٹ کے ساتھ 19ویں نمبر پر موجود تھیں۔

 واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا 18 جولائی 1982  میں پیدا ہوئی۔ سابق مس ورلڈ کی شہرت اب بالی ووڈ  ہی نہیں بلکہ امریکہ سمیت پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔2015میں بولی ووڈ فلم باجی راﺅ مستانی میں شاندار پرفارمنس سے بڑھ کر انہیں امریکی ٹی وی شوکوانٹیکو(Quantico) سے عالمگیر پہچان ملی ہے۔

ایک بھارتی اداکارہ کی حیثیت سے امریکی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔ پریانکا کو حال ہی میں اس ڈرامے کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔2015میں انہیں ایک امریکی اخبار نے ٹوئٹر پربھارت کی مقبول ترین شخصیت قرار دیا۔  گذشتہ دس برسوں میں چار مرتبہ انہیں ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون قرار دیا جاچکا ہے۔